عمران خان نے امریکی سفیر سے ملاقات ان کی درخواست پر کی : ترجمان تحریک انصاف

عمران خان نے امریکی سفیر سے ملاقات ان کی درخواست پر کی : ترجمان تحریک انصاف
عمران خان نے امریکی سفیر سے ملاقات ان کی درخواست پر کی : ترجمان تحریک انصاف

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات امریکی سفیر کی درخواست پر کی گئی۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں رچرڈ اولسن کے علاوہ امریکی سیاسی قونصلر اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں میں عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق نے شرکت کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ملاقات میں عمران خان نے انتخابی دھاندلی پر اپنے تحفظات سے امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔عمران خان نے رچرڈ اولسن کو بتایا کہ ان کا احتجاج پر امن اور قانون کے دائرے میں ہو گا۔شریں مزاری نے مزید بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں