وہ مواقع جب سلمان خان کترینہ کیف پر اپنا غصہ نکالتے رہے

وہ مواقع جب سلمان خان کترینہ کیف پر اپنا غصہ نکالتے رہے
وہ مواقع جب سلمان خان کترینہ کیف پر اپنا غصہ نکالتے رہے

  

سلمان خان کی بہن آرپیتا کے بارے میں دلچسپ انکشافات

ممبئی(نیوزڈیسک)یہ بات تو ساری دنیا جانتی ہے کہ کترینہ کیف کو فلمی دنیا میں لانے کا کریڈٹ سلمان خان کو جاتا ہے اور دونوں کے معاشقے کا چرچا کافی عرصہ تک رہا لیکن پھر دونوں میں دوریاں بڑھتی گئیں۔ سلمان خان کی زندگی میں ایک کے بعد ایک خاتون آئی جبکہ کترینہ بھی دوسرے ہیروز کی طرف متوجہ ہو گئیں لیکن پھر بھی لوگوں میں سلمان اور کترینہ کی جوڑی معروف رہی۔ اس تعلق میںکئی بار ایسا بھی ہوا کہ سلمان خان کترینہ کے ساتھ بہت برے بھی پیش آئے۔ آج آپ کو وہ مواقع بتاتے ہیں جب سلمان نے کترینہ کے ساتھ کافی برا سلوک کیا۔

*حال ہی اپنی بہن آرپیتا کی شادی میں اپنا غصہ نکالنے کے لئے سلمان خان نے کترینہ کیف کو ’کترینہ کپور‘ کہہ کر پکارا۔ ہوا کچھ یوں کہ شادی میں گانا ’چکنی چنبیلی‘ بج رہا تھا ۔سلمان نے مائیک پکڑا اور کہا’کترینہ کیف، کترینہ کیف!سٹیج پر آﺅ تمھارا گانا بج رہا ہے ۔© ‘یہ سن کر کترینہ نے کرن جوہرکے پیچھے چھپنی کی کوشش کی، یہ حرکت سلمان کو ناگوار گزری اور انہوں نے کہا،’اچھا ٹھیک ہے، کترینہ کیف نہیں کترینہ کپور پلیز سٹیج پر آجاﺅ۔ ‘بات یہاںختم نہیں ہوئی بلکہ جب کترینہ سٹیج کی طرف بڑھنے لگیں تو سلمان نے ایک اور پھبتی کسی۔’میں کیا کروں، میں نے تو تمہیں موقع دیا تھا کہ تم کترینہ خان بن جاﺅ لیکن تم نے کترینہ کپور بننا پسند کیا۔‘ ان کی اس بات پر شادی میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی شادی کی باتیں کافی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں اور اسی توسط سے سلمان نے اپنا غصہ نکالا۔ ان کی اس حرکت سے لگتا ہے آج بھی سلمان خان کترینہ کیف کو بھول نہیں پائے ۔

*کچھ عرصہ قبل سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ میں کترینہ کو مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے فلم ’تےس مار خان‘ کے گانے’شیلا کی جوانی‘ پر ڈانس کیا۔ اس موقع پر سلمان خان نے کہا ’آپ نے اکشے کمار، سلمان خان سب کے ساتھ کام کر لیا اور اب آپ نے پکڑا ہے رنبیر کپور ۔ اس سے بھی نیچے جائیں گی آپ؟اس سے بھی جوان چاہیے؟‘ سلمان کی یہ بات کترینہ کو کافی بری لگی اور انہوں نے جلدی سے شو سے جانے میں عافیت جانی۔

*سلمان خان نے اپنے شو ’بگ باس ‘ میں ایلی اورام ،جن کی ہندی کوئی خاض اچھی نہیںتھی کو بلا رکھا تھا ۔شو کے دوران انہوں نے ایلی کو ہندی میں ڈائیلاگ بولنے کا کہا۔ ایلی نے ٹوٹی پھوٹی ہندی بولی جس پر سلمان خان نے کہا ’تمہارے یہ ڈائیلاگ سن کر مجھے پانچ سال پہلے کی کترینہ یاد آگئی۔‘

*حال ہی میں سلمان خان کو مشہور شو ’کافی وید کرن‘ میں بطور مہمان بلایا گیا تھا ۔ یہ شو کافی مقبول ہوا ، شو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ رنبیر اور کترینہ کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے تو سلمان کا جواب تھا ’رنبیر انجوئے کرو‘ جبکہ کترینہ کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں رنبیر کو انجوائے نہ کرنے دیں۔

*اسی شو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایک صبح آپ اٹھیں اور آپ کو علم ہو کہ آپ رنبیر ہیں تو آپ کا پہلا رد عمل کیا ہوگا تو سلمان خان نے جواب دیا ’میں کہوں گاکہ کون زیادہ خو قسمت ہے؟میں یا سلمان خان‘۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ کترینہ کیف ہوں تو ان کا کیا جواب ہو گا۔ اس بات پرسلمان خان نے کہا ’رنبیر کہاں ہے؟‘

مزید : تفریح