لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور آ ج بھی ہے: یوسف رضا گیلانی
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں ایک جلسہ کر لینے سے تحریک انصاف نے وہاں پر کوئی سیاسی قبضہ نہیں کر لیا بلکہ لاڑکانہ تو ہمیشہ سے ہی پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے مگر سیاسی جلسے ہونا ایک مثبت عمل ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے جلد اپنی رائے بدلیں گے کیونکہ ہم جلد ملک بھر میں جلسے اور کنونشن منعقد کریں گے، ہمیں سیاست میں تشدد قبول نہیں اورجماعتیں پر امن احتجاج کریں تو یہ ایک مثبت قدم ہوتا ہے۔ پرویز مشرف پر چلائے جانے والے غداری کے مقدمے پر سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے تو پہلے دن ہی کہا تھا کہ پرویز مشرف کا ٹرائل 1999 سے شروع کیا جائے۔
لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے پر شرجیل میمن کا رد عمل جاننے کے لئے کلک کریں