دھرنے والوں کو سلام، دھاندلی سے حکومت بن تو جاتی ہے مگر چلا نہیں کرتی: شجاعت حسین

دھرنے والوں کو سلام، دھاندلی سے حکومت بن تو جاتی ہے مگر چلا نہیں کرتی: شجاعت ...
دھرنے والوں کو سلام، دھاندلی سے حکومت بن تو جاتی ہے مگر چلا نہیں کرتی: شجاعت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس وقت ملک پردھاندلی زدہ ظالم حکمران مسلط ہیں جو عوام کو جھوٹے نعروں اور جعلی منصوبوں کے ذریعے بے وقوف بنا رہی ہے مگر دھاندلی سے حکومتیں قائم تو ہو جایا کرتی ہیں مگر چل نہیں سکتیں اور ہم بھی دھاندلی ، دھونس اور ظلم کا نظام مزید نہیں چلنے دیں گے اور عوام کو ان کے حقوق دلوا کر رہیں گے۔ جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے اصولوں پر چل رہے ہیں اور ملکی مفاد کے لئے کہیں بھی جانے کو تیار ہیں کیونکہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ سب ذاتی مفاد چھوڑ کر قومی مفاد کریں ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ کہا کرتے تھے کہ کوئی قتل ہو جائے تو لال آندھی آ تی ہے مگر پاکستان میں تو پولیس بھی نہیں آ تی ،تین ماہ کا طویل عرصہ گزر گیا مگر لاہور میں مارءجانے والے 14 افراد کے قاتل نہ تو گرفتار ہوئے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کاروائی ہوئی ہے۔ انہوں نے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ میں شرکت کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں عوام کے دھرنوں کے سبب ملک بھر میں شعور کی لہر دوڑ گئی ہے اور آج 100 دن مکمل ہونے کے بعد بھی عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کا دھرنا جاری ہے۔ شرکاءسے خطاب میں ان کا کہنا تھاآج ہمارے جلسے میں لوگوں کا جم غفیر موجود ہے ، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ جلد مسلم لیگ ق بھی ایک فعال جماعت بن کر سامنے آ ئے گی لیکن اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ کارکن اور عہدیدار بلدیاتی الیکشن پر توجہ دیں ۔

اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے پیچھے موجود خفیہ ہاتھ سے متعلق پاکستانی صحافی کے انکشافات جاننے کے کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -