کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی جارحیت ، پاکستان کی بھرپور جوابی کاروائی

کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی جارحیت ، پاکستان کی بھرپور جوابی کاروائی
کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی جارحیت ، پاکستان کی بھرپور جوابی کاروائی

آزاد کشمیر (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور جارحیت کا سلسلہ رک نہ سکا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں واقع نکیال سیکٹر پر بھارت کی جانب سے جارحیت کا واقعہ پیش آیا ۔بھارت کی جانب سے شہری آبادی داتوٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔یاد رہے پاکستان کی جانب سے کئی مرتبہ بھارت سے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے لیکن بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ رک نہ سکا۔

مزید : آزاد کشمیر /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...