جماعت اسلامی کا اصل مقصد عوام کو قتل و غارت پر اکسانا ہے : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

جماعت اسلامی کا اصل مقصد عوام کو قتل و غارت پر اکسانا ہے : ایم کیو ایم رابطہ ...
جماعت اسلامی کا اصل مقصد عوام کو قتل و غارت پر اکسانا ہے : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کے بیان کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منور حسن کے بیان کے بعد جماعت اسلامی کا اصل مقصد عوام کے سامنے آ گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ عوام کو قتل و غارت پر اکسانے کی مذمت کرتی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ منور حسن کا بیان تشدد کی تعلیم دے رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے صدر ، وزیر اعظم ، آرمی چیف ، سپریم کورٹ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کے اس بیان کا نوٹس لیں ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ عدم تشدد کے راستے پر چل کر مثبت مقاصد حاصل کرے گی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں