انتخابی اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ، سیاسی طاقتیں ایک ’چارٹر آ ف اکانومی ‘ پر متفق ہوں : اسحق ڈار

انتخابی اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ، سیاسی طاقتیں ایک ’چارٹر آ ف اکانومی ‘ ...
 انتخابی اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ، سیاسی طاقتیں ایک ’چارٹر آ ف اکانومی ‘ پر متفق ہوں : اسحق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک کی حالت بدلی جا سکتی ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی طاقتیں ایک چارٹر آ ف اکانومی پر متفق ہو جائیں، ہم ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور بیک وقت ہی توانائی بحران کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں مگر کچھ عناصر ملکی ترقی کے سفر میں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی انتخابی طریقہ کار میں تبدیلی اور بہتری مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کا حصہ تھا اور ایک سال کے قلیل عرصے میں ہی انتخابی اصلاحات پر بھی پیش رفت کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جا چکی ہے۔یہ کمیٹی تیزی سے اپنا کام کر رہی ہے اور 16 اجلاسوں میں 1200 سے زائد تجاویز پر غور کیا گیا اور 6انتخابی قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے مختص فنڈز میں 30 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس وقت اس پروگرام کی مد میں 95 ارب روپے جاری کئے جا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -