عوام عمران خان کے دھاوے اور اشتعال انگیز تقاریر کو نہیں بھولے : پرویز رشید

عوام عمران خان کے دھاوے اور اشتعال انگیز تقاریر کو نہیں بھولے : پرویز رشید
عوام عمران خان کے دھاوے اور اشتعال انگیز تقاریر کو نہیں بھولے : پرویز رشید

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلات و نشریات پرویز رشید نے عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب عدم تشدد کی بات کر رہے ہیں لیکن کیا پاکستان کی عوام ان کے پارلیمنٹ پر دھاوا اور ان کی اشتعال انگیز تقاریر کو بھول گئی ہے؟میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جمہوریت کی ضرورت ہے کیونکہ آمریتوں نے ریاستوں کو بے بس کر دیا ہے۔عمران خان اب عدم تشدد کی بات کر رہے ہیں لیکن عوام ان کی اشتعال انگیز تقاریر کو بھولی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سفارت خانے بھی عمران خان کی تقاریر سن رہے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں کہ ان کے کیا مقاصد ہین اور وہ کیا تعلیم دے رہے ہیں۔پاک افغان تعلقات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ماضی کی طرح کے حالات نہیں رہے۔پاک افغان تعلقات اب بہت بہتر ہو چکے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں