شہباز شریف میرٹ جبکہ پرویز الٰہی کرپشن کی پہچان ہیں : ترجمان پنجاب حکومت

شہباز شریف میرٹ جبکہ پرویز الٰہی کرپشن کی پہچان ہیں : ترجمان پنجاب حکومت
شہباز شریف میرٹ جبکہ پرویز الٰہی کرپشن کی پہچان ہیں : ترجمان پنجاب حکومت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے پاکستان مسلم لیگ ق کے جلسہ بہاولپور کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ق لیگ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتی ۔شہباز شریف میرٹ جبکہ پرویز الٰہی کرپشن کی پہچان ہیں۔میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں زعیم قادری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی جلسہ بہاولپور کی تقریر اخلاقی دیوالیہ پن اور مایوسی کی عکاس تھی۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتی اور مسلم لیگ ن کی حکومت کو پرویز الٰہی کی جانب سے تنقید کا کا نشانہ بنانا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف میرٹ جبکہ پرویز الٰہی کرپشن کی پہچان ہیں ۔انہوں نے مسلم لیگ ق کو تانگہ پارٹی کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور جلسے میں تانگہ پارٹی مایوس ہوئی ہے کیونکہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں