فلمی ستاروں کی جانب سے ایک دوسرے کو دئیے جانے والے ناقابل یقین حد تک مہنگے تحائف
ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ ستاروں کے مہنگے لباس ، گاڑیاں ، گھر اور لائف سٹائل کے بارے میں آپ نے کافی کچھ سن رکھا ہوگا لیکن شاید آپ یہ نہیں جانتے کہ یہ اپنے چاہنے والوں کو کروڑوں مالیت کے تحایف بھی دیتے ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسے ہی تحائف کے بارے میں بتاتے ہیں۔
*حا ل ہی میں سلمان خان جیکولین فرنینڈیز کی زلفوں کے اسیر ہوئے ہیں۔ اس وقت یہ بات جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہے کہ جیکولین جوابھی اپنے نئے فلیٹ میں شفٹ ہوئی ہیں وہ دراصل سلمان خان نے انہیں تحفہ میں دیا ہے۔ ممبئی کے مشہور اور مہنگے ترین علاقے باندرا میں اس فلیٹ کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔
*شاہ رخ خان کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو کروڑوں کے تحائف دیتے ہیں۔ انہوں نے امیتابھ کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کو انتہائی مہنگی ’ہارلے ڈیوڈسن‘ کی بائیک تحفہ میں دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈانس ڈائریکٹر اور اپنی دوست فرح خان کو مرسیڈیز بینز ای سیریز کی گاڑی بھی تحفے میں دی جبکہ فلم ’را ون‘ کی کاسٹ کو بھی مہنگے تحفے دئیے۔انہوں نے ایک کروڑ روپے مالیت کی مرسیڈیز ارجن رامپال، انوبھو سنہا اور رجنی کانت کو بھی دیں۔
*معروف فلمساز ودہو وینود چوپڑا نے امیتابھ بچن کو انتہائی مہنگی ’رولز رائزفینٹم ‘ تحفہ میں دی۔ امیتابھ بچن نے چوپڑا کی فلم ’ایکلاویا‘میں کام کرنے کا معاوضہ صرف ایک روپیہ لیا تھا ،جواب میں ودہو وینود چوپڑا نے انہیں مہنگی گاڑی تحفے میں دے دی۔
*سلمان خان اور کترینہ کا معاشقہ ختم ہوئے ابھی کچھ عرصہ ہی ہواہے۔ اس معاشقہ میں سلمان خان نے کترینہ کو دو انتہائی مہنگی گاڑیاں یعنی ’ایس یو وی‘ اور اوڈی تحفے میں دیں جو کترینہ نے سلمان خان سے تعلق ختم ہونے کے بعد فروخت کردیں۔
کترینہ کیف دراصل کون ہے ؟
*فلمساز ادیتیا چوپڑا رانی مکھر جی کی محبت میں گرفتار رہے اور بالآخر دونوں نے شادی کرلی لیکن اس شادی سے قبل چوپڑا جی نے سوا کروڑ روپے مالیت کی گاڑی رانی کو تحفے میں دی۔
*فلمساز کرن جوہر اپنی مہنگی فلموں کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم ’اگنی پتھ‘ میں کترینہ کو ایک گانے ’چکنی چنبیلی‘میں ڈانس کرنے کے لئے کہاجس کا کترینہ نے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ کترینہ کی یہ بات کرن کو اتنی پسند آئی کہ انہوں نے ایک کروڑ روپے کی ’فراری‘ کترینہ کو تحفے میں دے دی۔