خاتون کے خفیہ کیمرے نے سب کو بے نقاب کر دیا

خاتون کے خفیہ کیمرے نے سب کو بے نقاب کر دیا
خاتون کے خفیہ کیمرے نے سب کو بے نقاب کر دیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات بہت عام ہیں اور ان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اکثر یہ مثال بھی دی جاتی ہے کہ مغرب میں خواتین کو بہت عزت دی جاتی ہے لیکن نیویارک شہر میں خفیہ کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو نے اس افسوسناک حقیقت سے پردہ اٹھادیا ہے کہ مشرق ہو یا مغرب، عورت پر بری نظر ڈالنا ہر جگہ فرضِ عین سمجھا جاتا ہے۔

نوجوان لڑکی کی خفیہ ویڈیو بنانے والا ’بابا‘ گرفتار

تحقیق کاروں نے ایک نوجوان خاتون کی کمر پر ایک خفیہ کیمرہ لگایا جو کہ آئی پوڈ کی شکل کا تھا تاکہ دیکھنے والوں کو اس پر شک نہ پڑے۔ یہ خاتون کچھ وقت کیلئے نیویارک کی سڑکوں پر گھومتی رہی اور اس دوران ریکارڈ ہونے والی ویڈیو سے پتا چلا کہ ہر جگہ پر اور ہر قسم کے مردوں نے اس کے اعضاءکو ہوس بھری نظروں سے گھورا۔ ان میں نوجوان، بوڑھے، کلین شیو، داڑھی والے، دبلے پتلے، موٹے ، کالے، اور گورے، ہر قسم کے مرد شامل تھے۔ ایک صاحب نے تو اپنی خاتون ساتھی کے پیچھے سے گردن نکال کر اپنی شیطانی خواہش کی تسکین کی۔ لمبی داڑھیوں والے دو یہودی مرد خاتون کے اعضاءپر نظر ڈالتے ہوئے کھل اٹھے اور حتیٰ کہ کچھ خواتین بھی نظر ڈالے بنا نہ رہ سکیں۔

ویڈیو کے آخر میں یہ پیغام دکھایا گیا ہے کہ ”مرد اپنے زیریں اعضاءکا معائنہ ضرور کریں“ کیونکہ جلد کے رنگ میں غیر معمولی تبدیلی یا اس میں گلٹیوں کی موجودگی پراسٹیٹ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ اس پیغام کا مقصد یہ ہے کہ مردوں کو پراسٹیٹ کینسر کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس