مودی کو تقریب میں نہ بلانا دہلی کے شاہی امام کو مہنگا پڑ گیا

مودی کو تقریب میں نہ بلانا دہلی کے شاہی امام کو مہنگا پڑ گیا
 مودی کو تقریب میں نہ بلانا دہلی کے شاہی امام کو مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(نیوز ڈیسک)پچھلے ماہ دہلی کی جامعہ مسجد کے امام سید احمد بخاری کی طرف سے بیٹے کی بطور نائب امام دستار بندی کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کو شرکت کی دعوت دی گئی اورساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مدعو نہیں ہیں،اور اب اس فیصلے کی وجہ سے انہیں بھارتی غیض وغصب کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے ۔
دہلی ہائیکورٹ میں امام بخاری کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی کہ وہ 19سالہ بیٹے سید شعبان بخاری کو نائب امام مقرر کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتے جس پر عدالت نے بھی کہ دیا ہے کہ وہ قانونا ً اس کے مجاز نہیں ہیں اور دستار بندی کو تقرر ی بطور نائب امام نہیں سمجھا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی خود امام بخاری کی تقرری پربھی سوالات اٹھا دیے گئے ہیںاور عدالت نے یہ بھی پوچھا ہے کہ مسجد کے مالی معاملات ان کی نگرانی میں کیوں ہیں ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ نائب امام کی تقرری عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہو گی اور مقدمے کی مزید سماعت 28جنوری کو کی جائے گی۔