لفظ مالٹا کس طرح "Orange" بنا
لاہور (نیوز ڈیسک) اگر آپ سے پوچھا جائے کہ مالٹا کس رنگ کا ہوتا ہے تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟ یہ سرخ تو نہیں ہے اور نہ ہی پیلا ہے۔ یہ تو ان دونوں رنگوں کا ملغوبہ نظر آتا ہے، تو بہتر ہے اسے ”مالٹا رنگ“ ہی کہہ لیجئے۔ دراصل ہم اس پھل اور اس کے رنگ کیلئے ایک ہی لفظ استعمال کرتے ہیں یعنی ”مالٹا“ لیکن شروع سے ایسا نہیں ہے۔ مثال کے طور پر انگریزی زبان بولنے والے اس پھل کے رنگ کو ”پیلا سرخ“ یا ”سرخ پیلا“ کہتے تھے۔ یہ قدیم بھارت کی دراوڑی زبان تھی جس میں اس رنگ کیلئے ایک مخصوص لفظ تھا جو بعد میں سنسکرت اور فرانسیسی زبانوں سے ہوتا ہوا انگریزی زبان میں پہنچا، آج کل انگریزی زبان میں یہ لفظ اورنج (Orange) ہے جس کے مطلب میں پھل اور رنگ دونوں شامل ہیں۔لفظ اورنج سے پہلے انگریزی زبان میں اس رنگ کیلئے کوئی لفظ نہ تھا اور یہی وجہ تھی کہ اس رنگ کیلئے دو لفظ ”پیلا“ اور ”سرخ“ ملا کر بولے جاتے تھے، لیکن جب انگریزی ممالک میں مالٹے کا پھل پہنچا تو اس کا نام بھی پہنچ گیا، جس کی بنیاد دراوڑی زبان میں ہے، اور یوں انگریزی زبان کو اس رنگ کیلئے بھی نیا نام میسر آگیا جسے وہ "Orange" اور ہم ”مالٹا“ کہتے ہیں۔