بھارتی وزیراعظم کی اہلیہ یشودھابن کی پاسپورٹ بنانے کی درخواست مسترد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ یشودھا بن کو اس وقت ایک ناگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب احمد آباد کے ایک مقامی پاسپورٹ آفیسر نے ان کی پاسپورٹ بنانے کی درخواست اس اعتراض کے ساتھ مسترد کردی کہ درخواست میں مطلوبہ تفصیلات اور معلومات مکمل نہیں ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پاسپورٹ آفیسر زیڈاے خان کا کہنا تھا کہ یشودھا بن کی درخواست میں شادی کا مشترکہ حلف نامہ موجود نہیں ہے جس میں میا ں بیوی دونوں سے دستخط ہوتے ہیں۔ دریں اثناءیشودھا بن کے بھائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاسپورٹ آفس کے حکام نے ان کی بہن سے پاسپورٹ بنانے کیلئے دی جانیوالی درخواست مسترد کر دی ہے۔
