میک اے وش کا لا علاج بچہ ملالہ سے ملاقات کے لئے لندن روانہ

میک اے وش کا لا علاج بچہ ملالہ سے ملاقات کے لئے لندن روانہ
میک اے وش کا لا علاج بچہ ملالہ سے ملاقات کے لئے لندن روانہ

  

کراچی(این این آئی) میک اے وش فاﺅنڈیشن پاکستان کا لاعلاج بچہ انور اللہ خان فاﺅنڈیشن کے بانی صدر اشتیاق بیگ کے ہمراہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو گیا۔ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا انور اللہ خان نے کچھ عرصے قبل میک اے وش سے ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے بارے میں ادارے نے ملالہ یوسف زئی کا آگاہ کیا اور انہوں نے بچے کی خواہش پوری کرنے اور اس کیساتھ کچھ وقت گزارنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انور اللہ خان 22 نومبر کو اپنی پسندیدہ شخصیت سے برمنگھم میں ملاقات کریگا۔

مزید : کراچی