کیا آپ کا بچہ زندگی میں کامیاب رہے گا؟ سائنسدانوں نے بچپن میں ہی صرف ایک تجربے کے ذریعے معلوم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

کیا آپ کا بچہ زندگی میں کامیاب رہے گا؟ سائنسدانوں نے بچپن میں ہی صرف ایک ...
کیا آپ کا بچہ زندگی میں کامیاب رہے گا؟ سائنسدانوں نے بچپن میں ہی صرف ایک تجربے کے ذریعے معلوم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ذہین اور زندگی میں کامیاب ہوں ۔ اس کے لیے وہ اپنے بچوں کی بچپن کی شرارتوں سے اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بڑا ہو کر ذہین ہو گا یا نہیں، اور ایسا اندازہ اکثر غلط ثابت ہوتا ہے۔مگر اب ماہرین نے 30سالہ تحقیق کے بعد ایک ایسا آسان سا فارمولا بتا دیا ہے جس سے آپ اپنے بچے کی ذہانت اور زندگی میں کامیابی کے متعلق اندازے لگانے کی بجائے اس حوالے سے حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ماہرین نے فارمولا یہ بیان کیا ہے کہ ”آپ اپنے بچے کے سامنے ایک کپ کے نیچے تھوڑی سی کشمش(خشک میوہ )رکھیں اور اسے کھانے سے منع کر دیں۔جو بچہ ایک منٹ تک صبر کرے گا اور کشمش کھانے سے باز رہے گا وہ بڑا ہو کر ذہین اور چالاک ہو گا اور زندگی میں کامیابیاں حاصل کرے گا۔ اس کے برعکس جو بچے آپ کی نصیحت کو نظرانداز کرتے ہوئے فوری طور پر کشمش پر پل پڑیں گے وہ کم زہین ہوں گے۔

مزید جانئے: ماؤں کی ایک عادت جو اُن کے بیٹوں کے زندگی میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھا دیتی ہے، 75 سال پر محیط تاریخی تحقیق میں اہم انکشاف
ماہرین نے اس تحقیق کا آغاز 1985ءمیں جرمنی میں کیا تھا۔ انہوں نے تب 20ماہ کی عمر کے558 بچوں پر یہ تجربہ کیا اور پھر بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ان کی ذہانت، تعلیمی قابلیت، نفسیات اور دیگر رویوں کا مشاہدہ کرتے رہے۔ اب ماہرین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے قبل از وقت، 25سے 38ہفتوں کے بعد پیدا ہوئے انہوں نے کشمش کھانے میں وقت پر39سے 41ہفتوں میں پیدا ہونے والے بچوں سے زیادہ مزاحمت اور ضد کی اور مستقبل میں وہ وقت پر پیدا ہونے والے بچوں سے زیادہ کند ذہن بھی ثابت ہوئے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جن بچوں کو بچپن میں اپنے روئیے پر اختیار نہیں تھا مستقبل میں وہ کند ذہن واقع ہوئے اور ریاضی اور انگلش کے مضامین انہیں سب سے زیادہ مشکل لگے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -