موبائل فون کے نقصانات تو آپ نے بہت سنے ہوں گے اب سائنسدانوں نے بچوں کیلئے اس کا ایک انتہائی دلچسپ فائدہ بھی بتادیا

موبائل فون کے نقصانات تو آپ نے بہت سنے ہوں گے اب سائنسدانوں نے بچوں کیلئے اس ...
موبائل فون کے نقصانات تو آپ نے بہت سنے ہوں گے اب سائنسدانوں نے بچوں کیلئے اس کا ایک انتہائی دلچسپ فائدہ بھی بتادیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ٹیکنالوجی کے اس دور میں موبائل فون کا استعمال اس قدر عام ہو چکا ہے کہ جسے دیکھو وہ فون ہاتھ میں پکڑے اس پر جھکا نظر آتا ہے۔ سکول اور کالج کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں بالخصوص اس لت میں مبتلا ہیں۔ طلبہ میں موبائل فون کے استعمال کرنے کے بڑھتے رجحان پر والدین صرف ایک بات پر متفکر رہتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنے بچے کو موبائل فون سے دور رکھیں تاکہ وہ اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دے سکے۔ مگر اب ماہرین نے موبائل فون کے استعمال کا ایک دلچسپ فائدہ بھی بتا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید ہے کیونکہ وہ عموماً موبائل فون پر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں جس سے انہیں نئے دوست بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مزید جانئے: اب آپ کے فون کی فوٹوگیلری میں موجود تصاویر بھی فیس بک سے پوشیدہ نہیں رہیں گے کیونکہ۔۔۔کمپنی کا ایسا فیصلہ کہ صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا

ڈوک سین فورڈ سکول آف پبلک پالیسی کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کینڈس اوجرز کا کہنا ہے کہ ہر نسل اپنے نوجوان کے متعلق متفکر رہتی ہے کہ وہ اپنا وقت کس طرح گزار رہے ہیں۔ہمارے نوجوان اپنا زیادہ تر وقت موبائل فون پر گزارتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ موبائل فون ان کے لیے نقصان دہ ہے لیکن ہماری تحقیق میں موبائل فون کے استعمال کا ایک مثبت پہلو سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے موبائل فون سے جڑے 6خطرات پر اپنی تحقیق کی جن میں بچوں کی حفاظت، سماجی ترقی، تعلیمی کارکردگی اور نیند کا متاثر ہوناو دیگر شامل ہیں۔ ہم ہمیشہ یہ دیکھتے ہیں کہ ہمارے بچے موبائل فون پر کتنا وقت صرف کر رہے ہیں مگر ہم کبھی یہ نہیں سوچتے کہ ان کے اس قدر فون استعمال کرنے کی وجوہات کیا ہیں۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

مزید جانئے: ڈپریشن سے بچنا ہے تو میوزک سننے کی بجائے کتابوں کے مطالعے کو ترجیح دیں

حقیقت یہ ہے کہ جو نوجوان حقیقی زندگی میں ملنسار ہیں اور ان کے کئی دوست ہیں وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ان دوستیوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ایسے نوجوان سوشل میڈیا پر عموماً اپنے حقیقی زندگی کے دوستوں سے ہی رابطہ رکھتے ہیں۔ دوسری طرف جن نوجوانوں کے حقیقی زندگی میں زیادہ دوست نہیں ہوتے ان کے سوشل میڈیا استعمال کرنے سے ڈپریشن کا شکار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔رپورٹ میں نیند کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جو نوجوان سونے کے لیے کمرے کی بتیاں بجھانے کے بعد دو بار موبائل فون چیک کرتے ہیں وہ اگلے دن دوسروں سے زیادہ تھکے ہوئے ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سونے سے قبل اندھیرے میں موبائل فون کی روشنی سے نہ صرف انسان کی نیند میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ جب اسے نیند آ بھی جائے تو اس میں سکون نہیں ہوتا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس