ایمریٹس کا نیا کارنامہ، ایک ایسی سہولت متعارف کروادی جو دنیا میں کسی اور ائیرلائن کے جہازوں میں نہیں

ایمریٹس کا نیا کارنامہ، ایک ایسی سہولت متعارف کروادی جو دنیا میں کسی اور ...
ایمریٹس کا نیا کارنامہ، ایک ایسی سہولت متعارف کروادی جو دنیا میں کسی اور ائیرلائن کے جہازوں میں نہیں

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی فضائی کمپنیاں مسافروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے نت نئی آفرز اور سہولیات متعارف کرواتی رہتی ہیں۔ اب متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائنز نے ایک مسافروں کے لیے ایک ایسی سہولت متعارف کروا دی ہے جو اس سے قبل دنیا کی کسی ایئرلائنز کی پروازوں میں نہیں۔ایمریٹس ایئرلائنز نے اپنی پروازوں میں فرسٹ اور اکانومی کلاسز میں ”ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم“(IFE) متعارف کروا دیا ہے۔ اس سسٹم میں مسافروں کے لیے جہازوں میں انتہائی بڑی سکرینیں اور پہلے سے تین گنا زیادہ میڈیا سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔آئی ایف ای سسٹم میں مسافروں2ہزار186چینل دیکھنے کو ملیں گے۔ اس سسٹم میں 50مکمل ٹی وی باکس سیٹ اور 600سے زیادہ فلمیں بھی موجود ہوں گی۔

مزید جانئے: دنیا کی محفوظ ترین اور غیر محفوظ ترین ایئرلائنز کونسی ہیں؟ فہرست سامنے آگئی، آپ بھی جانئے

ایئرلائنز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ نیا سسٹم ایئرلائنز کے نئے خریدے گئے بوئنگ777-300ای آر اور ایئربس اے380طیاروں میں نصب کیا جائے گا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل فلائٹس میں 27انچ کی سکرینیں نصب ہیں مگر اس سسٹم کے تحت 32انچ کی سکرینیں نصب کی جائیں گی، جو دنیا کی کسی اور ائرلائن میں نہیں ہیں۔ ایمریٹس ایئرلائنز کے ڈویژنل نائب صدر پیٹرک برینڈلے کا کہنا ہے کہ ہم اپنے جہازوں کو مسلسل اپ گریڈ کرتے رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ اپنی خدمات میں بھی بتدریج بہتری لانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں تاکہ ہمارے ساتھ سفر کرنے والے مسافر سفر سے لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے آئی ایف ای سسٹم میں 14زبانیں شامل ہیں تاکہ مسافر اپنی مادری زبان میں آسانی سے اپنی پسند کی چیز تلاش کرسکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس