پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات دوبارہ روشن

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات دوبارہ روشن

 نئی دہلی/ دبئی/لاہور(آئی این پی) پاک بھارت کرکٹ سیریز ہونے کے امکانات ایک مرتبہ پھر روشن ہوگئے ہیں اورسیریزکے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 72گھنٹوں میں متوقع ہے ، آئی سی سی کے پاکستان ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک دونوں ممالک میں ثالث کاکردار اداکررہے ہیں اور سری لنکا یا بنگلہ دیش میں سیریز ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کے درمیان آج دبئی میں ملاقات کا امکان ہے جس دوران سیریز کے لیے وینیوز فائنل کیے جائیں گے اور اس دوران آئی سی سی کی پاکستان ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک کا کردار فیصلہ کن ہوسکتاہیبھارتی صحافی وکرانت گپتانے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ یہ بھی پکی بات ہے کہ بھارت متحدہ عرب امارات میں نہیں کھیلے گا کیونکہ یہ بھارتی سرکار کا فیصلہ ہے تاہم وہ کسی بھی تیسرے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کو تیار ہیں اور اس کیلئے بنگلہ دیش یا سری لنکا ہوسکتے ہیں ،ملاقات میں نئے وینیوز کے آپشنز زیرغور آئیں گے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی سیریز پر بھارت کا کوئی جواب نہیں آیا، شہریارخان کی ششانک منوہر سے کوئی ملاقات بھی شیڈول نہیں ،پاک بھارت سیریز کے بچے کچے امکانات بھی ختم ہوگئے، دوطرفہ سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کو کئی تجاویزدی گئیں لیکن انہوں نے کوئی جواب دینا گوارہ نہیں سمجھا، شہریارخان کی دبئی میں بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر سے کوئی ملاقات طے نہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی