پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 نومبر کو کھیلا جائے گا
دبئی(آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بوم بوم آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض ایون مورگن انجام دیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2۔0 سے ہرایا،۔
انگلینڈ نے ون ڈے سیریز میں شاندار کم بیک کیا اور چار میچوں کی سیریز 3۔1 سے اپنے نام کر لی