ایشیاکپ ٹوئنٹی 20 کوالیفائرز فروری میں منعقد ہوں گے

ایشیاکپ ٹوئنٹی 20 کوالیفائرز فروری میں منعقد ہوں گے

ڈھاکہ(آن لائن)ایشیاکپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز ایونٹ فروری 2016 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔جس میں ہانگ کانگ،افغانستان،اومان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کی سرفہرست ٹیم ایشیا کپ میں ایشیا کے چار ٹیسٹ ممالک کے ساتھ شرکت کی اہل ہوگی۔ایشیا کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز ٹورنامنٹ فروری 2016 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔ہانگ کانگ ،افغانستان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔ کوالیفائرز ایونٹ انیس سے بائیس فروری تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوگا۔جس میں شریک ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف تین تین میچز کھیلے گی۔ جس میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم ایشیاکپ کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔ دوٹیموں کے پوائنٹس برابر ہونے پر فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ایشیاکپ چوبیس فروری سے چھ مارچ تک بنگلہ دیش ہی میں کھیلاجائے گا۔ جس میں ایشیا کے چاروں ٹیسٹ ممالک بنگلہ دیش،بھارت، سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ کوالیفائرز ونر ٹیم حصہ لے گی

مزید : کھیل اور کھلاڑی