جونیئرایشیاء کپ ہاکی سیمی فائنل،پاکستان جنوبی کوریا کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

جونیئرایشیاء کپ ہاکی سیمی فائنل،پاکستان جنوبی کوریا کو ہراکر فائنل میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں حریف ٹیم کو پلنٹی شوٹ پر 7 کے مقابلے میں8 گول سے شکست دی اور کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا اب فائنل میں اس کا مقابلہ روائتی حریف بھارت سے ہوگا پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور جس طرح سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح اب فائنل میں بھی بھارت کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور یہ ایونٹ اپنے نام کریں گے۔