غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ 33لاکھ ڈالر کی کمی
کراچی(اکنامک رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 33لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی،اس کمی کے بعد ذخائر کا مجموعی حجم 19 ارب 71 کروڑ ڈالرکی سطح پر آ گیاہے۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 13 نومبر2015 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی گئیں، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ33لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی اس کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19ارب 74 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 19ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ بیرونی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 14 ارب70 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 14 ارب 58 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔