پلاٹینی نے پابندی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا
زیورخ (اے پی پی) یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کے صدر مائیکل پلاٹینی نے فیفا کی جانب سے عائد 90 روزہ پابندی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں فوری اپیل دائر کر دی۔ فیفا کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے رواں برس اکتوبر میں کرپشن الزامات کے باعث پلاٹینی کو سیپ بلاٹر کے ساتھ 90 روز کیلئے معطل کر دیا تھا جس پر دونوں سربراہان نے پابندی کے خلاف فیفا اپیلز کمیٹی میں درخواستیں دی تھیں تاہم دونوں کی اپیلز مسترد کر دی گئی تھیں۔ فیفا اپیلز کمیٹی کی طرف سے اپیلیں مسترد ہونے کے بعد پلاٹینی نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں فوری اپیل دائر کر دی۔