بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے شروع ہوگا

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے شروع ہوگا

ناگ پور (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے وداربھا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 108 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بنگلور میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی