ایڈکور ایڈورٹائزنگ کے زیر اہتمام جوہر ٹاؤن ،مارکیٹ بلاک ایچ تھری میں افتتاحی تقریب
لاہور (کامرس رپورٹر)ایڈکور ایڈورٹائزنگ کے زیر اہتمام جوہر ٹاؤن ،مارکیٹ بلاک ایچ تھری میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو شیخ ارشد ، ممتاز بنکر مقصود چغتائی ، نذیر کھوکھر ، میاں محمد ذوہیب ، میاں محمود نواز، عباس بیگ و دیگر نے شرکت کی۔
اعجاز قریشی، سہیل کمبوہ، جمشید عالم ، محمد احمد، مختار احمد اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
رشد شیخ نے کہا کہ دور حاضر میں آئی ٹی کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہو گیا ہے ، فلیکس اور دیگر پرنٹنگ کیلئے کوریا کی درآمد شدہ مشین سے معیار کو بہتر بنایا جائے گا ۔قبل ازیں محمود نواز نے شیخ ارشد کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ موصوف شعبہ تجارت سے پچھلے تیس سال سے وابستہ ہیں اور انتہائی دردِدل رکھنے والے انسان ہیں۔ کمپرئنگ کے فرائض مقصود چغتائی نے ادا کئے جبکہ اس موقع پر قرآ ن خوانی کی گئی اور ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔