کپاس کا پیدواری ہدف 1کروڑ13 لاکھ گانٹھیں مقرر کیے جانے کا امکان

کپاس کا پیدواری ہدف 1کروڑ13 لاکھ گانٹھیں مقرر کیے جانے کا امکان

لاہور(کامرس رپورٹر) سیلاب اوربارشوں سے نقصانات کے باعث رواں سال کپاس کا پیدواری ہدف مزیدکمی کے بعدایک کروڑتیرہ لاکھ گانٹھیں مقرر کیے جانے کا امکان ہے،کپاس کی فصل سے متعلق جائزہ کمیٹی کے مطابق روان سیزن کے لیے کپاس کا پیدواری ہدف ایک کروڑچون لاکھ بیلز مقرر کیا، سیلاب اوربارشوں سے نقصانات کے باعث نظرثانی کے بعد پیدواری ہدف ایک کروڑ چودہ لاکھ گانٹھیں کردیا گیاتاہم اس میں اب مزید کمی متوقع ہے کمیٹی نے اجلاس میں رواں سیزن کے دوران کپاس کی فصل کا تخمینہ ایک کروڑ تیرہ لاکھ لگایا ہے،پنجاب میں کپاس کی پیدوار کا تخمینہ چوہترلاکھ گانٹھیں جبکہ سندھ کے لیے چونتیس لاکھ مقررکی جانے کا امکان ہے کمیٹی کا کہنا ہے شدید بارشوں اور کم پیداوار کے باعث حکومت کو رواں سال چارسے پانچ ارب ڈالرخرچ کرکے چالیس سے پچاس لاکھ گانٹھیں درآمد کرنی پڑیں گی۔

مزید : کامرس