پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک کے نادہنگان سے بقایا جات 2دسمبر تک وصول کئے جائیں

پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک کے نادہنگان سے بقایا جات 2دسمبر تک وصول کئے جائیں

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے نادہندگان سے تمام بقایا جات 20 دسمبر 2015ء تک وصول کئے جائیں۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت محکمہ امداد باہمی اور بینک کے افسران کے اجلاس میں کیا گیا۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب سید جاوید اقبال بخاری، صدر/ چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب نے افسران کو سخت ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو مکمل کریں۔ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس وقت فصل ربیع 2015-16ء کے لئے قرضہ جات کا اجراء جاری ہے اور صوبہ بھر میں وصولی بالخصوص غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ سٹاف کی اپ گریڈیشن، کمپیوٹرائزیشن، ہیڈ آفس میں ٹیکنیکل ونگ کا قیام، وہاڑی میں ملک کو لیکشن سنٹر کے بعد اس کام کو مظفر گڑھ، لیہ، راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں، ملتان، خانیوال، لاہور، قصور، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں بڑھایا جا رہا ہے۔ بابر حیات تارڑ نے کہا کہ سٹاف کی ٹریننگ کے لئے فیصل آباد ٹریننگ کالج اور بہاولپور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں توسیعی منصوبے بھی شروع کئے ہیں اور ٹریننگ کالج کا الحاق فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے ہو چکا ہے اب سٹاف کو جہاں بہترین ٹریننگ کی سہولیات میسر ہونگی وہاں انہیں فیصل آباد یونیورسٹی سے ڈپلومہ بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پنجاب پراونشل کو آپریٹو بینک لمیٹڈ کا شمار جدید بینکوں میں ہواس حوالے سے بینک کی ظاہری حالت بہتری بنانے کے ساتھ ساتھ تمام نظام کو آن لائن نظام کو آن لائن نظام سے جوڑا گیا ہے اور اے ٹی ایم سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔

مزید : کامرس