پنجاب سٹیڈیم میں ادبستان صوفیہ کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

پنجاب سٹیڈیم میں ادبستان صوفیہ کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

لاہور( سپورٹس رپورٹر)دبستان صوفیہ ،لیکول سکولز اور صوفیہ کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز میں ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپورتوجہ دی جاتی ہے جہاں یہ ادارہ بہترین تعلیم وتربیت کی فراہمی میں اپنا بھرپورکردارکررہاہے وہاں کھیلوں میں بھی اپنا معیار بلندرکھے ہوئے یہی وجہ ہے کہ سال2015کے پنجاب اولمپیکس کھیلوں میں ٹرافی کے لئے ادا رہ ہذا کی ٹیم نے نہ صرف اپنے اعزاز کا دفاع کیا بلکہ مجموعی طورپراس سال فاتح قرارپائی ان خیالات کا اظہار ادبستان صوفیہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خواجہ محمد عاصم نے پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہ رنگا رنگ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر حاضرآمدہ مہمان گرامی کو خوش آمدیدکرتے ہوئے کیا۔سپورٹس فیسٹیول کا آغاز پنجاب سپورٹس کمپیلکس کے خوبصورت گراؤنڈ میں تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعدازاں پری سکول کے بچوں نے خوبصورت (پی ٹی ) شو پیش کیاجسے موقع پرموجود مہمانان گرامی اور بچوں کے والدین کی کثیر تعدا د نے بھرپورپزیرائی دی ۔پری سکول کی سطح پر منعقد کئے جانیوالے کھیلوں میں 30میٹر ریس ، شیپ ریس ، بال ان باسکٹ ،ریبٹ ریس ، مونکی ریس ، میوزیکل چیئر ، کینگرو ریس ، ٹرٹل ریس وغیرہ نمایاں تھے جبکہ جونیئر سطح پر ون لیگ ریس ، ٹیم ریس ، سیک ریس ، پوٹیٹوریس ، ہرڈل ریس ، 80میٹر ریس ، کریز ویٹر ، ٹو مین بیلون ، ٹیچرز ریس نمایا ں کھیلوں میں شامل تھے ۔سینئر سکول اور کالج کی سطح پر طالبات نے ٹیم ریس ، 100،200 ، 400میٹر ریس ، تھری لیگڈ ریس ، چاٹی ریس ، بال ان باسکٹ ، ٹگ آف وار ، سیک ریس ، فراگ ری ، بال ان باسکٹ ،ریبٹ ریس اور میوزیکل ریس وغیرہ میں اپنی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور آنیوالے مہمانو ں نے داد وصول کی ۔اس موقع پر مہمان نے شمسہ ہاشمی (سابقہ کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ) اور مس کرن ڈار (رکن قومی اسمبلی) خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں کھیلوں کی سرگرمیاں علاقے کے مستقبل کو بے راہ روی کاشکارہونے سے بچاتی ہیں ۔

لیکن افسو س کے ساتھ کہنا پڑ رہاہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑ ے پیمانے پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے عدم انعقاد کے باعث طلباء وطالبات میں جسمانی صلاحیتوں میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ آؤٹ ڈور صحت مند سرگرمیوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد کریں تاکہ ملک کو ذہنی وجسمانی طورپر مضبوط مستقبل فراہم کرسکیں ،انہوں ادبستان صوفیہ، لیکول سکولزاور صوفیہ کالج کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے وہ اس پروگرام میں شریک ہوئیں۔پروگرام کے اختتام پر ایگزیکٹو ڈائریکر جناب خواجہ عاصم نے آنیوالے مہمان گرامی اور والدین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پروگرام والدین اور اساتذہ کے بھرپورتعاون اور ٹیم ورک کے ساتھ ہی ممکن ہوسکے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے تعاون کے متمنی رہیں گے تاکہ ہم سب مل کر ملک وقوم کو ایک صحت مند معاشرہ فراہم کرسکیں ۔پروگرام کے آخرمیں مہمان گرامی کو یادگار شیلڈ پیش کی گئیں اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پرمسز عالیہ عاصم (ڈائریکٹر)عثمان ریاض قاضی (وائس پرنسپل ادبستان سکول و کالج)مسز توقیر (ہیڈ مسٹرس سینئر سکول گرلز)مسٹر حمید الرحمان (ہیڈماسٹرسینئر بوائز)مس سعدیہ تنویر (ہیڈ مسٹریس جونیئر)عبدالکریم صاحب (ہیڈ کوآرڈینیشن اینڈ ڈویلپمنٹ)محمد کاشف منیر (کوآرڈینیٹر سپورٹس)لیکول مس تنزیلہ (سیکنڈہیڈ مسٹریس)بھی موجود تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی