ون ڈے میں خامیوں کی وجہ سے سیریز ہارے، ہارون رشید

ون ڈے میں خامیوں کی وجہ سے سیریز ہارے، ہارون رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ون ڈے میچوں میں خامیوں کی وجہ سے ہارے ،ہارنے کی ایک وجہ بیٹنگ لائن کی ناکامی بھی ہے،سلیکشن کمیٹی اورٹیم مینجمنٹ شکست کی ذمے دار نہیں، قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتے گی ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت تھی وہاں ڈلیور نہیں کیاگیااور موقع کا فائدہ نہیں اٹھایا اہم کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔ ون ڈے میچوں میں خامیوں کی وجہ سے ہارے ، شکست کی ایک وجہ بیٹنگ آرڈر کا پرفارم نہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ ٹوینٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بہتر ڈلیور کرے گی۔ تیسرے ون ڈے میں لگنے والے فکسنگ الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم اچھا نہیں کھیلی اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ چیف سلیکٹر نے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی شاہینوں سے جیت کی امیدیں لگا لیں۔ کہتے ہیں کہ مختصر ترین فارمیٹ میں کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔