بارشوں اورسیلاب کے باعث ملک میں کپاس کی پیداوارمیں کمی

بارشوں اورسیلاب کے باعث ملک میں کپاس کی پیداوارمیں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ) پنجاب اور سندھ سمیت ملک میں کپاس پیدا کرنے والے 31میں سے27اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں اورسیلابی صورتحال کے باعث کمی ہوئی ہے جبکہ لودھراں ، میانوالی ، سرگودھا سمیت 4اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتا یا کہ کپاس پیدا کرنے والے پنجاب اور سندھ کے 31اضلاع میں سے 27اضلاع ملتان ، خانیوال ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان وغیرہ شامل ہیں۔
راجن پور، لیہ،وہاڑی، ساہیوال ، پاکپتن ، اوکاڑہ، قصور، فیصل آباد ،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر ،رحیم یار خان ، بہاولپور ، بہاولنگر ، حیدر آباد، میر پو رخاص ، سانگھڑ ، نواب شاہ، نوشہرو فروز ، خیر پور ،گھوٹکی ، سکھر ، دادو وغیرہ میں کپا س کی پیداوار میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جبکہ لودھراں میں کپاس کی پیداوار میں گذشتہ سال کی نسبت 6.74فیصد ، سرگودھا میں45.69فیصد، میانوالی میں 69.75فیصد ، بلوچستان میں 8.56فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -