آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے شروع ہوگا

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈیلیڈ (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 نومبر سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بلیک کیپس کو 208 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی جبکہ پرتھ میں کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔