گلابی سنڈی کپاس کی پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہے،ما ہر ین

گلابی سنڈی کپاس کی پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہے،ما ہر ین

فیصل آباد (بیورورپورٹ) گلابی سنڈی کپاس کی آئندہ فصل پر حملہ آور ہو کر اسے شدید نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذا جننگ فیکٹریوں کے مالکان اور کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کچرے ، کپاس کی چھڑیوں ، ان کھلے ٹینڈوں کی تلفی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی بڑے نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ گلابی سنڈی کپاس کے پھولوں، ڈوڈیوں اور ٹینڈوں کا نقصان کر کے نہ صرف پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہے ۔

بلکہ اس کی وجہ سے کپاس کی روئی داغدار ہو جاتی ہے اور اس کا معیار بھی گرجاتا ہے۔

مزید : کامرس