ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے کل سڈنی جائیگی

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے کل سڈنی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں جیت کا عزم لئے دورہ آسٹریلیا کیلئے کل سڈنی روانہ ہو گی۔ کالی آندھی کی ٹیم 2 دسمبر کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف چار روزہ میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ ویسٹ انڈین دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 10 دسمبر سے ہوبارٹ میں شروع ہو گا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ کالی آندھی کی ٹیم گزشتہ 18 برس سے آسٹریلوی سرزمین پر کینگروز کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کی تلاش میں ہے تاہم کینگروز کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے سیریز کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔