پاکستانی تاجروں ،صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کاوفد رواں ہفتہ استنبول جائیگا

پاکستانی تاجروں ،صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کاوفد رواں ہفتہ استنبول جائیگا

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستانی تاجروں ،صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کا ایک بڑا وفد رواں ہفتہ استنبول روانہ ہو گا۔وفد15رکنی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے متعلقہ کاروباری شخصیات پر مشتمل ہوگا دورے کا مقصد دونوں برادر ملکوں میں موجود مواقعوں کی تلاش ہے۔ پاکستانی وفد کی قیادت پی ٹی بی اے کے سیکرٹری جنرل ا سلم بھٹی کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے دونوں ملک تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے پاکستانی وفد ترکی کے معروف ایوان صنعت و تجارت ،ٹریڈ، باڈیز اور فیکٹریوں کا دورہ کرے گا ۔بالمشافہ تجارتی ملاقاتیں بھی ہو نگیں۔توقع کی جا رہی ہے اس دوران بہت سے معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط ہونگے۔ وفد میں شامل تاجروں کا کہنا ہے کہ ترکی سے ہمارے تاریخی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ملکوں کے کاروباری افراد کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

انہوں نے امید کی کہ ان کا یہ دورہ اس سلسلے میں بڑا مفید اور معاون ثابت ہو گا

مزید : کامرس