ملکی معاشی ترقی آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ، محمد امین الدین

ملکی معاشی ترقی آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ، محمد امین الدین

راولپنڈی(اے پی پی)آئی جی آئی لائف انشورنس کمپنی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد امین الدین نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی ہی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ۔کمپنی کے ریجنل سٹار مڈ ایئر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کی خوشحالی پاکستان کی معاشی ترقی سے مشروط ہے اس لیے ہم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنے شعبہ میں خلوص نیت ، محنت اور جذبے سے خدمات سرانجام دے تاکہ ہم اپنی نسلوں کو معاشی طور پر خوشحال ملک کا تحفہ دے سکیں ۔اس موقع پرکنونشن میں چیف مارکیٹنگ آفیسر ندیم ملک ، ایجنسی ڈائریکٹر پاکستان تاثیر یوسف مخدوم ، انوسٹمنٹ ڈائریکٹر سجاد افتخار ، ایچ آر گروپ ہیڈ کیفی صدیقی ، ریجنل ہیڈ نارتھ(راولپنڈی ) خرم شہزاد اعوان ، ٹاپ پروڈیوسرز مس کہکشاں ، محمد شہزاد چوہدری، نوید کیانی اور راولپنڈی /اسلام آباد ،چکوال ،گجرات ،گوجرانوالہ سمیت دیگر یونٹ چیفس و ایگزیکٹوز شریک تھے ۔ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد امین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی آئی لائف انشورنس کمپنی کی پراوڈکٹس اور کسٹمرز کو بہترین خدمات کی فراہمی کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔چیف مارکیٹنگ آفیسر ندیم ملک نے کہا کہ آئی جی آئی انشورنس انڈسٹری میں جدت لاتے ہوئے کسٹمرز کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے سسٹم کو اپ گریڈ کررہی ہے جس سے انشورنس انڈسٹری میں انقلاب برپا ہوگا ۔ ایجنسی ڈائریکٹر پاکستان تاثیر یوسف مخدوم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں اور اگر ان کو مناسب راہنمائی ملے تو وہ اپنی پرفارمنس سے دنیاکو حیران کر سکتے ہیں ۔تاثیر یوسف مخدوم نے کہا کہ نارتھ ریجن کی کارکردگی سے نوجوانوں نے اپنی قابلیت ثابت کر دی ۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی آئی لائف انشورنس نہ صرف اپنے کلائنٹس کو بہترین سروسز کی فراہمی میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانے میں بھی اپنے حصے کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

مزید : کامرس