بھاری میرا زمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت

بھاری میرا زمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،محکمہ ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ) محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاہے کہ بھاری میرا زمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے تاہم ہلکی زمینوں اور درمیانے درجے کی کلراٹھی زمینوں پر بھی برسیم کی کاشت کاتجربہ کامیاب رہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں برسیم کی بڑھوتری قدرے کم ہو جاتی ہے لیکن معتدل آب و ہوا برسیم کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ برسیم کی ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے شرح بیج اور کھادوں کامتناسب استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید : کامرس