جامعہ زرعیہ میں نیزہ بازی و گھڑ سواری گراؤنڈ کا 80فیصد ترقیاتی کام مکمل

جامعہ زرعیہ میں نیزہ بازی و گھڑ سواری گراؤنڈ کا 80فیصد ترقیاتی کام مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ) جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں 8ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والے نیزہ بازی و گھڑ سواری گراؤنڈ کا 80فیصد ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل نے یونیورسٹی حکام کے ہمراہ نیزہ بازی سپورٹس گراؤنڈ کے تعمیراتی مراحل کاجائزہ لیتے ہوئے پراگریس پراطمینان کا اظہار کیا اورمنصوبے کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم میں نیزہ بازی گراؤنڈ، پولوگراؤنڈ، رائیڈنگ کلب کے علاوہ گھوڑ سواروں کو دیگر سہولیات حاصل ہونگی جبکہ گھوڑوں کے اصطبل بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلا ہارس اینڈ کیٹل شو اس سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوگا لہٰذا منصوبہ آئندہ سال فروری تک مکمل ہونا چاہئے۔

مزید :

کامرس -