گرانفروشوں او ر بھکاریوں کے خلافآپریشن،ڈینگی مہم بھی جاری

گرانفروشوں او ر بھکاریوں کے خلافآپریشن،ڈینگی مہم بھی جاری

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرگرانفروشوں اور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے865مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر33 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ44,200روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،52افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر72افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے20افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف مال روڈ، انارکلی، راوی روڈ، لاری اڈہ، کینال روڈ ،صدر، مزنگ ،گلبرگ، مین مارکیٹ،بھیکے وال، اکبر چوک ، کوٹ لکھپت ، کالج روڈ اور غازی روڈ میں کاروائی کر تے ہوئے 10بھکاریوں کو پکڑ لیا۔دریں اثناء ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے وا لا سٹاف ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کر رہا ہے اور انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1