ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو اتوار بازاروں کے انتظامات بہتر بنانیکی ہدایت

ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو اتوار بازاروں کے انتظامات بہتر بنانیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو اتوار بازاروں کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے سخت ہدایات جا ری کر دی ہیں اور کہا ہے کہ وہ صوبائی وزیر خوراک پنجا ب بلال یسین کے ہمراہ لاہور کے اتوار بازاروں میں سخت چیکنگ کریں گے اور بازار میں اشیا ء خوردنوش کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں گے۔انہوں نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو کہا کہ وہ ٹینٹوں کی کوالٹی ، سبزیوں اور پھلوں کے معیار، سٹالز کو لگانے کے انتظامات،پینے کا پانی، بوڑھے شہریوں کے لئے بیٹھنے کا بندوبست، گاڑیوں کے پارک کرنے کے لئے مناسب بندوبست، سٹاف کی حاضری، آٹے کے علیحدہ سٹالز، بازار کے داخلی راستے پر اشیاء کی قیمتوں کے چارٹ کوآویزاں، چکن اور مٹن کے علیحدہ سیل پوائیٹس، شکایت سیل کا قیام، ہر سٹال پر اشیاء کی قیمتوں کی ریٹ لسٹ آویزاں،پولیس کی تعیناتی اور سول ڈیفنس کی ڈیوٹی جیسے انتظامات کو فوری طور پر بہتر کیا جائے۔