پیرس پر حملے عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

پیرس پر حملے عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور( نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پیرس پر حملے عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہیں، داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑ ی کی گئی ہیں۔ پیرس حملوں کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم بند کی جائے،دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیاں انتہا پسندی کا سبب بن رہی ہیں۔ داعش کی تشکیل اسلام کے خلاف گہری سازش ہے۔

علماء متحد ہو کر جہاد کے نام پر ہونیوالے فساد کو روکیں، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں، آرمی چیف نے امریکی حکام کے سامنے پاکستان کا موقف جر أت اور بصیرت سے پیش کیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمن اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ بھارت نے چناب کا سارا پانی کنٹرول میں کر لیا ہے،سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا، حکومت بھارتی آبی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے،پاکستان میں داعش کو پکڑ ا جائے،ملک میں جمہوریت کے نام پر شخصی آمریت قائم ہے،فاٹا میں اصطلاحات نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے،قومی دولت لوٹنے والوں کا پاکستان پر حکمرانی کرنا المیہ ہے،نیب کو خود مختار ادارہ بنایا جائے،گڈ گورننس کے بغیر جمہوریت کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1