کسی فرد یا گروہ کے قتل کی حمایت درست نہیں،محمد علی یزدانی

کسی فرد یا گروہ کے قتل کی حمایت درست نہیں،محمد علی یزدانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ترجمان اورورلڈ اسلامک فرنٹ کے کنوینیئرحافظ محمد علی یزدانی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی گروہ یا فرد کے قتل کی حمایت نہیں کی جاسکتی ،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے لیکن یہ مقام افسو س ہے کہ حکومت ابھی تک ملک میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔اب وقت کا تقاضہ ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں قرارِ واقعی سزا دی جائے ، اس سلسلے میں قانون کو یکساں طور نافذ کیا جائے اور سیکورٹی اداروں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ قتل کی روک تھا م کے لیے مؤثرحکمتِ عملی اپنائیں تاکہ ملک میں امن قائم اور فساد کا خاتمہ ہوسکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1