بچوں پر جنسی تشدد میں اضافہ انتہائی شرمنا ک ہے،افتخار حسین

بچوں پر جنسی تشدد میں اضافہ انتہائی شرمنا ک ہے،افتخار حسین

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے بچوں پرجنسی تشدد میں اضافے کومسلم معاشرے کیلئے انتہائی شرمناک اورلمحہ فکریہ قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے تحفظ کیلئے فوری طورپر نئی قانون سازی کی جائے اورچائلڈلیبرکا خاتمہ یقینی بناکربچوں کومفت تعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جائے ۔گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کوصحت ،تعلیم اورتحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی اہم اس ترین ذمہ داری سے غافل ہیں ، بچے پاکستان کا مستقبل ہیں غربت کے باعث ایک کروڑسے زائد بچے محنت مزدوری کرنے پرمجبورہیں اورجنسی تشدد سمیت دیگربے شمارمسائل کا شکارہے ملک کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے حکومت اورمعاشرے کے تمام طبقات کوملکربچوں پرہونے والے جنسی تشددجبکہ بچیوں کی کم عمری اورجبری شادیوں کی روک تھام کیلئے جہاد کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ والدین ،معاشرے اورخود بچوں کوان کے بنیادی حقوق سے متعلق آگاہی کیلئے بچوں کے حقوق سے متعلق مضامین کوسیکنڈری نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1