ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے،اظہر سلطان

ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے،اظہر سلطان

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر و سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے حکومت فوری طور پر تاجروں کے ساتھ دانشمندی سے ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ حل کرے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہال روڈ پر تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے کو حل کرنے میں تاخیر کے باعث تاجر برادری اور حکومت درمیان کئی طرح کی الجھنیں جنم لے چکی ہیں ۔

تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈنڈے کے زور پر ایسے ٹیکس نافذ کرنے سے گریز کرے جس میں تاجر برادری سے مشاورت نہ کی گئی ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1