’’مخدوم امین فہیم کی ملک و جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں‘‘

’’مخدوم امین فہیم کی ملک و جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے،پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی کے بانی راہنماؤں میں سے ایک تھے ان کی پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ ملک کے لئے بھی اہم خدمات ہیں ان کی جمہوریت کیلئے خدمات قابل فخر ہیں انہوں نے آمریت کے دور میں بھی شہید بھٹو اور بے نظیر شہید کا بھرپور ساتھ دیا اور آمروں کی طرف سے کی جانے والی آفروں کو بھی ٹھکرادیا اور پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے اپنی ساری زندگی پیپلز پارٹی اور یہاں کے عوام کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری، پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظر یاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا کہ بلاشبہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے کیونکہ مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی کے ساتھ کمیٹڈ تھے جنہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے وزارت عظمی کی کرسی کو بھی قبول نہیں کیا تھا،ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ اور زونل نائب صدر چودھری عدنان ہنجرا نے کہا مخدوم امین فہیم جیسے ساست دان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں