دنیا نیوز کے دفتر پر حملے اور کچہری میں صحافیوں پر تشدد کے خلا ف مظاہرہ

دنیا نیوز کے دفتر پر حملے اور کچہری میں صحافیوں پر تشدد کے خلا ف مظاہرہ

لاہور(اپنے نمائندے سے)فیصل آبا د میں دنیا نیوز چینل کے دفتر پر حملے اور لاہور ضلع کچہری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور عرفان نواز میمن کے حکم سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(پی ایف یو جے) ،پنجاب یونین آف جرنلسٹ (پی یو جے)کے علاوہ دوسری صحافتی تنظیموں نے ملک گیر مظاہر وں کا اہتمام کیا ،لاہور کے علاوہ ، شیخوپوہ ، سرگودھا ، قصور،گوجرانوالہ سمیت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پرامن مظاہروں کے ذریعے سانحہ فیصل آباد اور ضلع کچہری کے واقعہ کی پرزور الفا ظ میں مذمت کی۔پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف ٹی وی چینل کے رپورٹر ز،فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کے فوٹو گرافر اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ سینئر صحافی آصف محمود بٹ ، رانا عظیم، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹر ی عامر سہیل ،یوسف بٹ عدنان علی ،رانا امجد جہانگیر ،مرزا امجد بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ پنجاب میں گڈ گورننس کو پامال کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ فیصل آباد میں ہونے والے حملے کا نوٹس لیں اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔صحافی عامر بٹ ،عمر گوندل،نعمان لیاقت اور سرفراز حسین راجہ،امجد،مبشر علی،محمد نعیم،وسیم انور، نے کہا فیصل آبا د اور ضلع کچہر ی لاہور میں ہونے والا واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیہم اس کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، آئی پنجاب مشتاق سکھیرا ،سی سی پی او لاہور امین وینس ،ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف ،کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل سے اپیل کرتے ہیں کہ صحافیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ضلع کچہری میں صحافیوں پر ہونے والے میں ملوث سرکاری غنڈوں پر فوری مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتا رکیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1