تحریک انصافکا یوسی231میں دوبارہ انتخابات کے سلسلے میں اجلاس

تحریک انصافکا یوسی231میں دوبارہ انتخابات کے سلسلے میں اجلاس

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجا ز احمد چوہدری کی صدرات میں این اے 127کے مرکزی دفتر میں یو سی 231میں ہونے والے بلدیا تی انتخابات کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس آئندہ کا لا ئحہ عمل تشکیل دیا گیا ۔ اعجاز احمد چوہدری نے چےئرمین ، وائس چےئرمین اور کونسلرز کو ہد ایات جاری کیں کہ وہ ڈورٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھیں اور گھر گھر پارٹی پیغا م پہنچائیں ، یاد رہے بیلٹ پیپر زپر غلط نشان پرنٹ ہونے کی وجہ سے اس یو سی میں دو بارانتخاب رک چکا ہے ۔ اعجا زاحمد چوہدری نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ نے بڑے پیمانے پر ووٹرلسٹو ں میں ہیرا پھیری اور دھاندلی کی ہے دھونس ، دھاندلی ووٹر کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ا س یونین کونسل میں 8سالو ں سے (ن) لیگ نے کو ئی ترقیاتی کام نہیں کروایا اور اب جلد از جلد گلیو ں کی ناقص تعمیر کی جار ہی ہے ، تحریک انصاف اس یونین کونسل سے بھر پور کامیابی حا صل کر ے اجلاس میں حاجی ملک محمد بابر اعوان ، حاجی ملک رحمت علی ، کونسلر ملک عمران اعوان ، ملک مشہود ملک شہباز، مہر ناصر، چوہدری محمد یونس ، مہر رحمت علی ، حاجی ذوالفقار علی ، نصیر مسیح سہو ترا ، عثما ن علی اعوان ، حاجی ظہور احمد ، ملک ارشد علی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1