حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ ہوا،عابد صدیقی

حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ ہوا،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی عوام دشمن پا لیسیوں سے عوام مہنگائی اور بے روزگاری جیسے عذاب میں مبتلا ہیں لیکن حکمران غیر فعال منصوبوں پر ملک و قوم کا وقت اور پیسہ برباد کر رہے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگا ئی میں تیزی سے اضافے ہو رہا ہے، مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ضروریا ت زندگی کی اشیا ء کی قیمتوں میں انتہا ئی تیزی سے اضافہ کر دیا ہے جس سے ملک کے غریب لو گ اذیت میں مبتلاہیں۔ نواز شریف کی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے مہنگائی کے تما م ریکا رڈ توڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے عام لو گ اپنے گھر وں کے اخراجات پو رے کر نے سے قا صر ہیں۔