عوام نے ووٹ دے کر مسلم لیگ(ن) سے محبت کا ثبو ت دیا،اللہ رکھا چودھری

عوام نے ووٹ دے کر مسلم لیگ(ن) سے محبت کا ثبو ت دیا،اللہ رکھا چودھری

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی ملک وقوم کی ترقی کے مخالفوں کو مسترد کردیا ہے اور خدمت، محنت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی شاندار جیت نے ثابت کردیا ہے کہ عوام پارٹی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔عوام نے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو بڑی تعداد میں کامیاب کراکے توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کا پیغام دیا ہے۔دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے بھی 2013ء کے عام انتخابات کی توثیق کی ہے،جھوٹ اوربہتان تراشی کرنے والوں کو عوام نے رد کردیا ہے۔ گزشتہ برس بے مقصد دھرنوں کے ذریعے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو اپنی شکست سے سبق سیکھ لینا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1