حکومت نندی پور کرپشن سیکینڈل پر پردہ ڈال رہی ہے،سعدیہ سہیل

حکومت نندی پور کرپشن سیکینڈل پر پردہ ڈال رہی ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نندی پور پاور پروجیکٹ جیسے کرپشن کے میگا سکینڈل پیپلز پارٹی پر ڈال رہی ہے لیکن حکومت میں ہونے کے باوجود اُن پر ہاتھ بھی نہیں ڈال رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی نے آپس میں مک مکا کر رکھا ہے دونوں پارٹیاں جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹ رہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نندی پور اور میٹرو بس پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرایا جائے تاکہ حقائق قوم کے سامنے آئیں۔ علاوہ ازیں اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مر حلے میں تحر یک انصاف نے کا میابی حاصل کی ہے اور اس پر ہمارے سیاسی مخالفین کو خوش ہونے کی بجائے اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کر نی چاہیے کیونکہ آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1